مزنبند جھڑپ: ڈیتھ اسکواڈ اہلکار کے ہلاکت کی تصدیق

771

گذشتہ روز ہونے والے جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ شامل حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے اہلکار کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق منیر احمد ولد عبدالرشید سکنہ تمپ گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق منیر احمد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

خیال رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے بلوچ آزادی پسندوں کیخلاف ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دے چکے ہیں جبکہ مذکورہ گروہوں کے اخراجات کیلئے انہیں ڈکیتی، منشیات فروشی اور گاڑیوں سے بھتہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مزنبند سمیت گردونواح میں آپریشن کا آغاز کیا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ دشت مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں سے لڑتے ہوئے کیپٹن عرفان عرف امداد، سیکنڈ لیفٹینٹ نور خان عرف برمش شہید ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے پندرہ سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی کو زخمی ہوئے ہیں۔