کیچ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق

321

ضلع کیچ کے علاقے دشت درچکوہ میں آج فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک عمر رسیدہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مذکور شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیر دل ولد وشدل، ساکن درچکوہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دشت اور گردونواح کے علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔