مشکے گورجک فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

214

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکے کے علاقے گورجک میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گیارہ اگست کو سرمچاروں نے مشکے گورجک میں فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حملے کے بعد قابض فوج کے جنگی ہیلی کا پٹروں نے بھی پروازیں شروع کیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج پر یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔