جھاؤ: پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

194

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل جمعہ چودہ اگست کی صبح جھاؤ میں پاکستانی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح سرمچاروں نے جھاؤ دراج کور (ندی) سے ڈولیجی چیک پوسٹ کی طرف جانے والے پانچ گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، اس حملے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔