بلوچستان: مختلف واقعات میں 1 ہلاک، 9 افراد زخمی

156

حادثات ہرنائی، نوشکی اور دکی میں پیش آئے

تفصیلات کے مطابق آج بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ پی، ایم، ڈی، سی کوئل مائینز ایریا میں ایک مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاع ملنے پر نزدیکی کوئلہ کانوں پر کام کرنے والے کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کانکن کی لاش کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردی۔

ہلاک ہونے والے کانکن کی شناخت جمشید سکنہ سوات سے بتایا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جنہیں انکے آبائی علاقے کیلئے روانہ کردیا گیا۔

درین اثناء ایک اور واقعے میں بلوچستان کے ضلع دکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی گشتی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی روکنے کی کوشش کیا گیا جس پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او ظفر عباس کو زخمی کر دیا۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کیا گیا۔

نوشکی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی الٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے لیے زیر استعمال گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ہے جس سے 8 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

لیویز زرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے نوشکی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔