بلوچستان: مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

117

بلوچستان کے علاقے خضدار، لورالائی اور کوئٹہ میں مختلف نوعیت کے واقعات میں چار افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے زاوہ میں تیز رفتار مسافر بس بے ہوکر الٹ گئی، مسافر بس میں سوار دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ہیش آیا ہے۔

ادھر لورائی سے اطلاعات ہیں کہ سنجاوی کے علاقے میں کنوبی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز اور مقامی افراد نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا ہے۔ تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش مسخ شدہ ہے۔

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں پہاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت رحمت اللہ ولد جمال شاہ کے نام سے ہوئی۔

لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔