کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

90

کراچی کے مختلف علاقے ضلع ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، مقامی وقت کے مطابق زلزلہ رات 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حکام کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔