بلوچستان مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

126
File Photo

بدھ کے روز بلوچستان میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو میں مسلح ڈکیتوں کا گینگ سرعام لوٹ مار کررہے تھے، خاتون ان کے ڈر سے جان بچا کر بھاگ رہی تھی کہ اُنھیں پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون کی شناخت سکینہ زوجہ وہاب کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجگور پولیس، چور اور جرائم پیشہ افراد کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکی ہے اور پنجگور ان دنوں بدترین پولیس اور انتظامی بحران کا شکار ہوچکا ہے جہاں پر دن کی روشنی میں بھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

وہاں چاغی میں ہولناک ٹریفک حادثہ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق چاغی میں گردی جنگل روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال
منتقل کر دیا گیا۔

دکی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دکان دار کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دکی زمان روڈ میں مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے دکاندار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے دکاندار صادق شاہ جاں بحق، لاش سول اسپتال دکی منتقل کر دی۔

دارالحکومت کوئٹہ میں سفاک قاتل نے 6 سالہ بچے کو ذبح کر دیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تھانہ خالق شہید کی حدود مشرقی بائی پاس بوراک اسکیم میں گھر کے اندر 18 سالہ لڑکے نے 6 سالہ بچے کو ذبح کر دیا، پولیس نے واقع کے بعد ملزم موقع سے گرفتار کر لیا، بچے کی شناخت آصف ولد ضیاالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا حب میں دو مختلف حادثات وواقعات میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ،نعش اور زخمی کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ابتدائی طبی امداد دینے کے کراچی ریفر کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھوانی کے قریب تیز رفتار ویگو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ برکت ولد پیر جان نامی شخص جاں بحق ہو گیا متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

جبکہ دوسرا واقعہ حب شہر باب بلوچستان مینار کے پیش آیا جہاں پر بس کے انتظار پر کھڑے 40 سالہ عمران ولد حبیب نامی شخص اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔