بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا کچھ عناصر اپنے آپ کو تنظیم کےآئین و ڈسپلن سے بالا تر سمجھ رہے ہیں، تنظیم میں سیاسی،نظریاتی،فکری دوستوں کو ذاتی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، تنظیم سے کسی بھی رکن وعہدیدار کو مرکز براہ راست سزا نہیں دے سکتا ڈسپلن کو برقرار رکھنےکےلئے شوکاز نوٹس کےتین دن کےبعدحوصلہ افزاء جواب نہ ملنےکی صورت میں مرکزی سیکرٹری جنرل کومتعلقہ زون رپورٹ کرےگی، جس پرغور و خوص کےلئےمرکز اپنے سطح پر تحقیقات و اقدام اٹھا کر مجوزہ مسئلہ پرتنظیمی اصلاحی عمل کےتحت کمیٹی بنا کر تحقیقات مکمل کرکے فیصلہ کرےگی، جبکہ موجودہ حالات میں مسلسل آمرانہ انداز میں عہدیداروں وکارکنوں کو معطل کرنےکا غیرسیاسی وآئینی طریقہ جاری ہے ، نظم وضبط کےنام پرتلوار زنی کی اجازت کسی کو بھی نہیں تنظیم کا اپنا طریقہ کار اور آئین ہےجس سےکارکن سےلیکرچئیرمین تک سب پرڈسپلن و آئینی ذمہ برابر لاگو رہتی ہے، اکیسویں صدی کی بی ایس او کو ذاتی خواہشات پر چلانے کی اجازت ہرگز نہیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر بلوچ کے خلاف تنظیم کے تمام تر آئینی اداروں کو پامال کر کے غیر آئنیی فصیلے کیا گیا تھا، بی ایس او کے ڈپٹی ارگنائرر نذیر بلوچ کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے کی کوئی بھی شکایت موجود نہیں ہےنہ اس کےخلاف شوکازنوٹس ملاہے ، لہذا بی ایس او کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ اپنے عہدہ پر موجود ہے وہ اپنے تمام تر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے۔
تازہ ترین
بالیچاہ میں پاکستانی ڈرون حملے کے خلاف مکران ڈویژن میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ
ضلع کیچ کے تحصیل تمپ بالیچاہ کے علاقے لتھم کے پہاڑی پکنک پوائنٹ پر چار مقامی نوجوانوں کو ایک پاکستانی ڈرون حملے...
جس کیس میں گلزادی بلوچ کو سزا سنائی گئی، وہ اس میں نامزد ملزمہ...
آج کوئٹہ میں بی وائی سی رہنماؤں کی قانونی ٹیم نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں گلزادی بلوچ کو سنائی...
کچھی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر...
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں...
بلوچ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے امریکہ کو اپنی ذمہ داری ادا...
بلوچ نیشنل موومنٹ کے جاری بیان کے مطابق سیئٹل، واشنگٹن میں بی این ایم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا...
کچھی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی...
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 11:30...

















































