تعلیمی اداروں کے بندش سے بلوچستان مزید پیچھے چلا گیا – ثناء بلوچ

107
File Photo

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا بلوچستان جو کہ پہلے ہی تعلیم کے اعتبار سے تباہ حالی کا شکار تھا، کورونا کے باعث چھ ماہ سے سکولوں کی بندش سے مزید دس سال پیچھے چلایا گیا ۔

ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں بلوچستان کی تعلیم کی مد میں مختص ترقیاتی بجٹ کا دس فیصد بھی خرچ نہیں ہوا دو ہزار آٹھارہ اور دو ہزار انیس میں ٹینڈر ہونے کے باوجود بلوچستان بھر میں ایک سکول کی تعمیر و توسیع نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے سکول بند ہیں بلوچستان جو کہ تعلیم کے اعتبار سے تباہ حال تھا اب مزید دس سال پیچھے چلاگیا ہے ۔