کورونا وائرس : دنیا بھر میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد جانبحق

142

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 51 ہزار 384 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 35 لاکھ 36 ہزار 862 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 15 ہزار 816 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 941 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 34 ہزار 471 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 95 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 644 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 18 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 46 ہزار 665 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 478 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 301 ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 262 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 264 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 153 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 763 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 257 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 90 ہزار 908 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 448 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 828 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 185 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 95 ہزار 51 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 927 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 179 ہو گئے۔

کورونا وائرس کی وباء سے چلی میں مجموعی اموات 3 ہزار 615 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 449 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 861 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 727 ہو گئے۔

میکسیکو میں 19 ہزار 80 افراد کورونا وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں جبکہ یہاں کُل کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 59 ہزار 793 تک پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 575 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 174 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 91 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 234 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 293 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 97 ہزار 810 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 59 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔