پنجگور کاروائی میں ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا – پولیس کا دعویٰ

161
file photo

پنجگور کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا – پولیس کا دعویٰ

پنجگور سٹی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جمشید اور عارف نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او حنیف بلوچ کے مطابق ملزم عارف سے، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم جمشید پولیس کو مختلف دفعات میں مطلوب تھا، ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔