تربت: فوجی کیمپ پر حملے میں 3 اہلکاروں کو ہلاک کیا – یو بی اے

342

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل شام کے وقت بلوچ سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوشاب تل میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں فائر کیئے گئے راکٹ کے گولے فوجی کیمپ کے اندر گرے جس سے فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔