بلوچستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے- محکمہ صحت

101

بلوچستان میں عالمی وبا کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ روز کوروناوائرس کے 124کیسز کے بعد کُل تعداد 3198 ہوگئی جبکہ گذشتہ روز گھروں پر آئسولیشن میں موجود 38 افراد صحتیاب بھی ہوئےہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے  762 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کی شرح 23 فیصد بنتی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے تمام کیسز 23 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔