پاکستان آرمی کا تربیتی طیارہ گجرات میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

192

تربیتی طیارہ پنجاب کے علاقے گجرات کے صدر تھانہ جلالپور جٹاں کے قریب چوپالہ میں گرکر تباہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کا ایک تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گرکر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں میجر عمر اور لیفیننٹ فیضان شامل ہیں ۔

پاکستان آرمی  شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جو آج صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔