تیل تلاش کرنے والے غیر ملکی کمپنی کے انجینئروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا – بی آر جی

670

پاکستان کی شراکت سے غیر ملکی کمپنیوں نے بلوچ وسائل کی لوٹ مار بند نہ کی تو حملوں میں شدت لائیں گے ۔ دوستین بلوچ 

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج سبی اور کاہان کے درمیان کوڈگ کے مقام پر تیل تلاش کرنے والے غیر ملکی کمپنی کے گاڑی کو اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جب وہ فرنٹیر کور کے سیکورٹی میں کاہان اپنے کمپنی کے بیس کیمپ جارہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں غیر ملکی انجینئروں اور پاکستانی ٹیکنیشن ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوستین بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر غیر ملکی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیکہ وہ پاکستانی شراکت سے بلوچ وسائل، تیل اور گیس کی لوٹ مار بند کریں۔ بلوچ سرزمین کے بے بہا وسائل کی لوٹ میں پاکستانی ادارے تیزی لاچکے ہیں جہاں غیر ملکی کمپنیوں کو جنگ زدہ بلوچستان میں وسائل کی لوٹ مار کیلئے سستے داموں میں سر ٹیفکیٹ فراہم کیا جارہا ہے جن کے خلاف ہم اپنی حملے تیز کریں گے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ تصویر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ تنظیم کی جانب سے حملے کی ویڈیو جلد جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سبی نے بم دھماکے کی تصدیق کردی ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا جبکہ بم حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔