سبی: پولیس چوکی پر کنٹرول، اسلحہ ضبط، مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی، قابض فورسز پر حملے کئے۔ بی آر جی

143

بی آر جی ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سبی کے علاقے لمجی میں پولیس چوکی پر کنٹرول حاصل کر کے اسلحہ، گاڑیوں اور دیگر فوجی سازو سامان ضبط کیا۔

ترجمان کے مطابق ا افسران گرفتار کئے گئے پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے بناء پر تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے سبی کے قریب کوئٹہ ٹو کراچی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے آنے جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی، دوران ناکہ بندی قابض فورسز نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں پاکستانی فورسز اور سرمچاروں کے درمیان دیر تک جھڑپیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔