بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق 9 زخمی

385

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق 9جبکہ  زخمی ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع قلعہ عبداللہ اور مستونگ کے قریب ٹریفک حادثات  میں دو افراد جانبحق جبکہ  خواتین و بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مستونگ کے قریب فیلڈر اور وٹز کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ خواتین و ایک  بچے  سمیت  نو افراد زخمی ہوئیں ۔

حادثے میں زخمیوں کو ایمر جنسی رسپانس سینٹر لکپاس میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ۔

دریں اثناء قلعہ عبداللہ جنگل پیر علیزئی لیویز تھانہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان کی بازی ہارگئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،  اور ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔