پشین: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

237

بلوچستان کے علاقے پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشین میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمد ظفر ولد حاجی راز محمد زخمی ہوگیا ہے جسے سول ہسپتال پشین میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔