امریکی سینٹرل کمانڈ 17 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

183

امریکا کی سینٹرل کمانڈ ( سینٹ کام) کے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی جونیئراپنے 17رکنی دفاعی وفدکے ساتھ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق امریکی جنرل کا خصوصی چارٹرڈطیارہ جمعہ کی شب نورخان ایئربیس پر اترا ۔

ذرائع کے مطابق جنرل میکنزی اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امریکی جنرل کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔