کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد

229

گزشتہ دنوں نوشکی سے ملنے والی لاش کو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر اقدامات اٹھائے بغیر دفنایا گیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے مند ریحان چات آپسر کئور کے نزدیک سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں تشدد زدہ لاشوں کا ملنا روز کا معمول بن چکا ہے ان میں سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث لاوارث قرار دیکر دفنا دیئے جاتے ہیں۔

دو روز قبل سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کیا جس کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جولائی کے مہینے میں 30 لاشیں برآمد ہوئے، جن میں سے چھ افراد کو پاکستانی فوج نے مختلف مقامات پر شہید کیا لیکن اکثریت کی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

بی این ایم سیکرٹری جنرل دلمراد بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں گیارہ لاشوں کی عدم شناخت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ لاشوں کو اتنا مسخ کیا جاتا ہے کہ ناقابل شناخت ہی رہیں جو گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں ہورہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ضلع نوشکی سے بھی ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی تھی جس کو بغیر ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر اقدامات اٹھائے بغیر لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا جس کے رد عمل میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے اسے ملکی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔