ضلع واشک میں آرمی کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا – بی ایل ایف

222

ضلع واشک میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے راغے شنگر میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع واشک کے علاقے راغے شنگر میں قائم آرمی کے کیمپ پر سرمچاروں نے ہفتہ کی رات دس بجے راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔