گوادر سے ایک اور بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

147

گوادر سے آج دو بلوچ نواجوانوں کو مختلف مقامات سے پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے

میڈیا رپورٹس کے  مطابق گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک اور بلوچ نواجون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

آج گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں یہ دوسرا بلوچ نواجون ہے جسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ۔

آج  صبح پہلے  حلال بلوچ نامی نواجون کو گوادر پورٹ سے فورسز نے لاپتہ کردیا، جبکہ دوسرے واقعہ میں گوادر کے علاقے مونڈی سے فورسز نے دشت کے رہائشی انیس بلوچ ولد لطیف بلوچ کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

زرائع کے مطابق انیس بلوچ اس سے قبل بھی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے تھے جبکہ  آج ایک مرتبہ پھر فورسز نے انیس بلوچ کو گرفتار کرکے  لاپتہ کردیا ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گوادر و آس پاس کے علاقوں میں گذشتہ ایک ماہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا سرچ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اس دوران متعدد بلوچ نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دوسری لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔