پنجگور :فورسز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

188
File Photo

مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا.

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ہے –

فورسز چوکی کو مسلح افراد نے پنجگور شہر کے قریب سرادوک کے مقام پر نشانہ بنایا، حملے کے دوران شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے –

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے معاملے کی تاحال تصدیق و تردید نہیں کی جاچکی ہے –

یاد رہے مذکورہ علاقے میں اکثر اوقات سیکورٹی فورسز و مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جا چکی ہے تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی جا چکی ہے –