بلوچ سیندک و سی پیک کے ہوتے ہوئے تعلیم سے محروم ہیں – بی ایس او پجار

97

بی ایس او پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے نیو میڈیکل کالجز لورالائی جھالاوان مکران کے طلبا و طالبات کی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں، طلبا کئی عرصے سے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں طلبا و طالبات کا بہت وقت ضائع ہوچکا ہے جلد از جلد طلباوطالبات کی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور ملک و صوبے کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا جن طلبا و طالبات کو اس وقت کلاسز میں ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی کے ساتھ آج وہ سڑکوں پہ احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں، طلباوطالبات مایوس ہوچکے ہیں انہیں مزید مایوسی میں نہ دھکیلا جائے۔

انہوں نے کہا کیا یہ بلوچستان کے سیندک اور گوادر سی پیک کے وارث ہے جو تعلیمی حقوق کے لئے بھی مظاہرے کرنے پر مجبور ہیں ان کا مطالبہ صرف اور صرف تعلیم ہے جو کہ ان کا بنیادی حقوق ہے بلوچستان حکومت نے ویسے تو تعلیمی انقلاب کے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں جو کہ ٹوئٹر و سوشل میڈیا پر ہی محدود ہے بلوچستان کے نیو میڈیکل کالجز متاثرین طلبا و طالبات لاوارث نہیں ہیں بی ایس او پجار ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی تعلیمی حقوق کی جدوجہد میں ہر وقت ان کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ہمارا وزیراعلی بلوچستان گورنر بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان طلباوطالبات کی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں تاکہ وہ علم سے روشناس ہو کر اپنے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرسکیں۔