ڈیرہ بگٹی: ہوٹل پر دستی بم حملہ، متعدد افراد زخمی

157

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دی بلوچستانپوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جن بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحسن نے واقعے کی تعقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔