قلعہ سیف اللہ: روڈ حادثے میں 10 سے زائد افراد جانبحق

177

جانبحق ہونے والے افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ ژوب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 سے زائد افراد جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے –

حادثہ قلعہ سیف اللہ ژوب روڈ پر علی خیل کے مقام پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان پیش آیا۔

قلعہ سیف اللہ جانبحق ہونے والے افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانبحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کررہے ہیں –