بلوچستان: ژوب میں زلزلہ

197

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی300کلومیٹرتھی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے95کلومیٹر شما ل میں تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔