سری لنکا: گرجا گھر و ہوٹلوں میں دھماکے 25 افراد ہلاک280 زخمی

426

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور دو ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 280 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے  موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں 3 گرجا گھروں اور دو ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل اور سینیمین گرانڈ میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 280 افراد زخمی ہوئے جب کہ تمام واقعات میں ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔