خضدار : گاڑی الٹنے سے 3 افراد جانبحق

135

گاڑی کوئٹہ سے کراچی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی الٹنے سےتین افراد جانبحق ہوگئے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئیں ہیں ۔

جانبحق اور زخمیوں کو مقامی انتظامیہ نے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکا ہے اور اس کی بنیادی وجوہات میں سے سڑکوں کی خستہ حالی کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو گردانا جاتا ہے ۔