لسبیلہ : گڈانی میں حادثہ 1 شخص جانبحق 5 زخمی

151

حادثہ چار موٹر سائیکلوں کے درمیان ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے گڈانی کے قریب 4 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا ۔

تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے زخمیوں اور لاش کو آر ایچ سی گڈانی منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئے روز ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر کی وجوہات تیز رفتاری اور بے احتیاطی بتایا جاتا ہے ۔