راجن پور: بلوچ عسکریت پسندوں کی ٹرین پر حملے کی کوشش

173

ملزمان کا تعلق بلوچ عسکریت پسندوں سے بتایا جا رہا ہے – پولیس حکام

 راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں نامعلوم افراد نے خوشحال خان ایکسپریس کو اڑانے کے لئے 3 فٹ کا گڑھا کھودا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوٹ مٹھن سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کے لئے 3 فٹ گڑھا کھود رکھا تھا اور وہ
کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پیٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ترین کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تاہم پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچ عسکریت پسندوں سے بتایا جارہا ہے اور گذشتہ دنوں ٹرین پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔