حقوق کے حصول کےلئے جمہوری راستہ اختیار کیا ہے – طاہر بزنجو

137

بلوچ عسکریت پسندوں اور طاقتور قوتوں نے ملکر انتخابات میں ہروایا – طاہر بزنجو

نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کو بلوچ عسکریت پسندوں اور طاقتور قوتوں نے ملکر انتخابات میں ہروایا، ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے حقوق حاصل کرنے کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیا اگر پارلیمنٹ آئین کی بالادستی سے رائے فرار اختیار کیا جاتا ہے تو اس صورت میں ہم آزاد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچ عسکریت پسند ہے جو ہم سے ناخوش ہے کہ آپ الیکشن لڑتے ہیں اس ملک کی آئین کو مانتے ہیں دوسری طرف طاقتور ادارے ہیں ہم تو سینڈ وچ بنے ہیں۔ بلوچ عسکریت پسندوں اور طاقتور قوتوں نے ملکر ہمیں ہروایا۔۔

طاہر بزنجو نے کہا کہ ہمارا گناہ یہ ہے کہ حقوق حاصل کرنے کیلئے جمہوریت کا بہترین راستہ اختیار کیا اگر پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی سے رائے فراراختیار کر کیا جاتا ہے تواس صورت میں ظاہر ہے ہم آزاد ہیں ہم اسی راستے پر چلیں گے، ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے سے رزلٹ وہی ہوگا ۔