کوئٹہ – ٹریفک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی

64

ٹریفک حادثہ کوئٹہ اور ژوب کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد نظام الدین، سخی داد، شمس الدین، ذاکر خان، جہانگیر خان، خاتون (ع) اور بچی (ح) شامل ہیں-

حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔