ہوشاپ: فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

108

ہوشاپ سی پیک روڈ پر فورسز کے گشتی ٹیم پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک کئے – گہرام بلوچ  

بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 3 دسمبر کی صبح ضلع کیچ ہوشاب کے علاقے گونڈ سرین میں بینام ندی کے قریب فورسز کی پیدل گشتی ٹیم پر سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا حملے میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوئے-

ترجمان نے کہا کہ یہ علاقہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کی روٹ پر ہے۔ یہاں اس منصوبے کی حفاظت کیلئے کئی کیمپ اور چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔