بلوچستان: مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

155

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے مشکے جانے والی ڈبل ڈور پک اپ ہڑنبو نال کے مقام پر ڈائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی-

گاڑی الٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص عبد الحکیم جان بحق جبکہ چار افراد گل شیر، امجد، اللہ داد، زاہد علی اور شکیل احمد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جانبحق افراد کو خضدار لیویز نے قریبی طبی سینٹر منتقل کردیا۔

جیکب آباد کے قریب دودا پور تھانہ کی حدود علی آباد کے علاقے میں کراچی سے دودا پور آنے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والی ڈاٹسن پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور ربن برڑو اور ڈاٹسن کا ڈرائیور منظور ٹالانی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں دکی غڑواس تھانہ کے قریب پک اپ گاڈی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شربت خان ولد جمال خان شادوزئی شدید زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں خضدار وڈھ میں ٹیوب ویل پر بھاری مشینری لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دریں اثناء قلعہ عبداللہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوژک میں ویگن اور فیلڈر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو آر ایچ سی قلعہ عبداللہ میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔