بلوچستان: کیج میں فورسز کا گھر پر چھاپہ ، ایک شخص لاپتہ

132

کیچ کے علاقے تجابان میں فورسز نے ایک گھر کو محاصرے میں لیکر تلاشی کے بعد ایک شخص کو گرفتارکرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شاکر بلوچ ولد مسکان سکنہ تجابان سنگ آباد کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے گذشتہ ماہ تربت میں فورسز ، خفیہ اداروں ، مقامی انتظامیہ اور علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں کیچ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیتھ اسکواڈ کو بھی یہ اختیار دیا گیا کہ وہ شک کی بنیاد پہ کسی کو بھی گرفتار یا مار سکتے ہیں ۔