کاہان حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

176

کاہان میں فرنٹیئر کور کے قلعے کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع ایف سی قلعہ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جسکے نتیجے میں دشمن فورسز کو شدید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فورسز پر ہمارے حملے بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔