زہری : فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوان حراست بعد لاپتہ

136

سیکیورٹی فورسز نے زہری سے 4 نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زہری میں فرنٹیئر کور نے کاروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہر ی میں نورگامہ کے مرکزی بازار سے شام چار بجے کے قریب فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے  4 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے نوجوانوں میں سے دو کی شناخت ریاض کہنی زہری سکنہ کہن اور ظہور احمد ولد عبدالسلام لوٹانی سکنہ کہن زہری کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ اغواء ہونے والے دیگر افراد کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہے ۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔