بلوچی زبان کے گلوکار نے خودکشی کرلی

701

بلوچ زبان کے معروف گلوکار نے خود کشی کرلی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرصہ دراز سے نشے کی لت میں مبتلا بلوچی زبان کے معروف گلوکار نیبل قادر نے آج صبح خودکشی کرلی ۔

تمپ آسیا آباد کے رہائشی نبیل قادر کی خود کشی پر سوشل میڈیا میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے مختلف رائے کا اظہار کیا ۔

بلوچستان یونیورسٹی کے استاد سنگت رفیق نے سوال اٹھایا کہ نیبل قادر کے قتل کا ذمه دار کون ہے؟ ریاست ، معاشرہ یا نبیل قادر خود ہیں ۔

جبکہ مکران سے تعلق رکھنے والے صحافی زائد حسین نے ریاست ، معاشرہ اور خود نبیل قادر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لکھا کہ ٹھوس اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے پہلے ریاست اپنی زمہ داریاں نبھائیں پھر معاشرہ اپنا کردار ادا کرئے تو خودبخود اسطرح کے واقعے نمودار نہیں ہونگے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن دوستین مراد بلوچ نے لکھا ہے کہ نبیل قادر کی قتل کے جرم میں ہم سب شامل ہیں آخر وہ کونسے عوامل تھے جن کی وجہ سے اسے خودکشی کرنا پڑا۔