بلوچستان: مختلف حادثات واقعات میں 5 افراد ہلاک، 7 زخمی

87

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 5 افراد ہلاک،7 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بوستان میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت ایک خاتون جانبحق ہوگئی۔

ایدھی زرائع کے مطابق اس واقعہ میں شکیل ولد نیاز کاکڑ عمر 17 سال، عبدالواحد ولد لعل محمد کاکڑ عمر 16 سال اور ایک خاتون جانبحق ہوگئی ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ جانبحق افراد کو سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں ایک اور حادثے میں ایک شخصی زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئلہ پھاٹک کے قریب روڈ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

‏ایک اور واقعے میں زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڈی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقعے پر جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے دو افراد وندر کے قریب کراچی لےجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

دریں اثنا لورالائی میں ڈیرہ غازی خان روڈ جوگیزئی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد رمضان ولد خان محمد سکنہ چپلی زخمی ہوگیا جنہیں سیول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔

قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

اطللاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں فائرنگ کے نتیجے میں30 سالہ محمد ظفر زخمی ہوگیا۔ جنہیں فوری پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔