بلوچستان : فوجی چوکی سے ایک شخص گرفتار

62

مند سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مند کے قریب قائم فرنٹئیر کور کی چوکی سے ایک شخص کو فورسز نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے سرحدی علاقے مند میں آپسی کہن کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی سے چھ روز قبل جاوید ولد شاہو کو فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

جاوید ولد شاہو مند کے پہاڑی علاقے باگز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز ضلع کیچ ہی کے ایک اور علاقے دشت سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بارہ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ جو تا حال لاپتہ ہیں۔