نوشکی سےنوجوان کی لاش برآمد

165

نوشکی : نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی سے 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ سے ملنی والی لاش کی شناخت خاران کے رہائشی چوبیس سالہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے،جنہیں دو گولیاں مارکر قتل کیاگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے آج یہ بلوچستان سے برآمد ہونے والی دوسری لاش ہے ۔ اس سے قبل ضلع واشک کے علاقے راغے تریپ سے۱۶ سالہ مجید ولدعلی جان نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔