دکی: کوئلہ کان حادثے میں کانکن جاں بحق

386

دکی میں کوئلہ کان میں حادثہ پیش آنے سے ایک کانکن جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دکی میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی سے گرکر ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کانکن کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دکی کا رہنے والا ہے۔

واضح رہے کہ کوئلہ کانوں میں اموات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سینکڑوں امواتیں ہوچکی ہیں، جس کی وجہ کانکن اس جانب انتظامیہ کی عدم توجہی کو قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے پاس کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی کانکنی کے لیے جدید آلات و مشینری میسر ہیں۔