بی ایل اے نے ہرنائی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

245

ہرنائی حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جسکے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آئیندہ بھی اسطرح کے حملے بلوچستان کے مکمل آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔