بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

117

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے بغاؤ کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں، چار افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کو بفاؤ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثہ ٹائر پھٹنے کے وجہ سے پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع چاغی میں 14 سالہ نوجوان زہر پی کر خودکشی کرلی، تاہم نوجوان کی خودکشی کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔