مشکے فورسز کا سرچ آپریشن ، فضائی کمک بھی ساتھ

200
Center
File Photo

مشکے کے مختلف علاقوں میں فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن جاری۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میں فورسز کے کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ ضلع آواران کے علاقے مشکے کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے پاکستانی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہیکہ آواران کیمپ سے آئے ہوئے دو ہیلی کاپٹروں کی جانب سے زنگ، اسپیت، گجلی کے پہاڑی سلسلوں میں بھاری شیلنگ شروع کی گئی اور زمینی فورسز کی جانب سے ان علاقوں کی طرف پیش قدمی کی گئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور ساتھ ساتھ زمینی فوج ان علاقوں میں آپریشن میں مصروف رہی ہے ۔

واضح رہے ۲۲ جون کو بھی مشکےالنگی میں فوجی کی جانب سے آپریشن کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔