مشکےمیں پاکستانی فوج کا حملہ پسپا کردیا – بی ایل ایف

268

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 15 جولائی کو علی الصبح پاکستانی فوج کی دو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشکے کُلان میں بی ایل ایف کے کیمپ پر حملہ کیا اور مختلف مقامات پر شدید شیلنگ کی۔ بی ایل ایف سرمچاروں نے خود کار بھاری ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ اوردو گھنٹے تک جنگی ہیلی کاپٹروں کا دلیری سے مقابلہ کرکے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے بھاگنے پر مجبور کیا۔ دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو معمولی نقصان پہنچا اور سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات آواران کے علاقے پیراندر پنڈوک میں فوجی چوکی پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ تیرہ جولائی کو زعمران کے علاقے کلگ وکائی میں فوجی کیمپ کے مورچہ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسنائپر حملہ کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے فوج کو شکست دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔