مستونگ: دھماکے میں سراج رئیسانی کے زخمی ہونے کی اطلاعات

232

مستونگ میں ہونے والے ایک بم حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سراج رئیسانی کے قافلے کو درینگڑھ کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں سراج رئیسانی اور کم سے کم 20 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سراج رئیسانی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ کیلئے جارہے تھے جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔

اپڈیٹ : مستونگ دھماکے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ۔

نوٹ: یہ ابتدائی رپورٹ ہے، اس خبر کو مزید تفصیلات آنے پر اپڈیٹ کیا جائیگا۔