خضدار : پولیس کا مفرور شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

133

خضدار میں پولیس نے دعوی کیا کہ اس نے ایک  مفرور شخص کو گرفتارکرلیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس نے دعوی کیا کہ اس نے کٹھان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ۔

پولیس زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسماعیل کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ اسماعیل نامی شخص کس قسم کی کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اور نہ ہی پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیل جاری کی ۔